• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات منظور، کسان اتحاد کادھرنا ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت اور کسان اتحاد کے مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد اسلام آباد میں کئی روز سے دھرنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔کسان اتحاد اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد وزیر داخلہ رانا ثنا کسانوں کے دھرنے میں پہنچے۔ دھرنے سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ کسانوں کے مطالبات پر وزیراعظم نے کمیٹی بنادی ہے جو کسانوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی۔ فیول ایڈجسمنٹ چارجز اور موجودہ بجلی بلوں کی ادائیگی کو مؤخر کرنے کا مطالبات منظور کرلئے گئے ہیں۔کسان خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، کسانوں کے مسائل صرف ان کے ہی نہیں ہمارے ذاتی مسائل ہیں لہٰذا درخواست ہے کسانوں کی ٹیم کے سوا دیگر اب اپنے گھروں کو واپس جائیں۔
اہم خبریں سے مزید