• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فزکس کا نوبیل انعام فرانس، امریکا اور آسٹریا کے 3 سائنسدانوں کے نام

کراچی (نیوز ڈیسک) سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2022کے لیے فزکس کا نوبیل انعام 3سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔آسٹریلیا، امریکا اور فرانس کے سائنسدانوں کو کوانٹم سائنس پر تحقیق کے لیے فزکس کا نوبیل انعام دیا گیا۔فرانس سے تعلق رکھنے والے ایلائن اسپیکٹ، امریکا کے جان کلوزر اور آسٹریا کے انتون زیلینگر کو یہ اعزاز اس لیے دیا گیا کیونکہ ان کے تحقیقی کام نے ایسے نئی نسل کے طاقتور کمپیوٹرز اور ٹیلی کمیونیکیشنز سسٹمز کی تیاری کا راستہ کھولا جن کی جاسوسی ناممکن ہے۔تینوں سائنسدانوں نے کوانٹم سائنس کے حوالے سے ایسے تجربات کئے جو اس شعبے کو ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دیں گے۔ان کے تحقیقی کام کے نتیجے میں کوانٹم انفارمیشن پر مبنی نئی ٹیکنالوجیز کی تیاری ممکن ہوگئی۔نوبیل کمیٹی فار فزکس کے مطابق کوانٹم انفارمیشن سائنس بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور اس سے انفارمیشن کی محفوظ منتقلی، کوانٹم کمپیوٹنگ اور دیگر شعبوں پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔75 سالہ ایلائن اسپیکٹ Université Paris-Saclay سے منسلک ہیں، 79 سالہ جان کلوزر کیلیفورنیا میں اپنی کمپنی چلاتے ہیں جبکہ 77 سالہ انتون زیلینگر آسٹریا کی ویانا یونیورسٹی کے لیے کام کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید