اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی پروبیشن مکمل ،کارکردگی الاؤنس برقرار ،آئی جے پی کے تحت انسپکٹرز آئی آر کو پرفارمنس الاؤنس دینے کی منظوری ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اسسٹنٹ کمشنرز ان لینڈ ریونیو (BS-17/Prob.) کی کامیاب تکمیلِ پروبیشن کے بعد ان کی پروبیشن مقررہ تاریخوں سے ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے مطابق مسٹر اعجاز علی، مسٹر محمد وسیم، مس عمارہ سعید اور سید محمد ابو تراب کی پروبیشن 01 جولائی 2025 سے جبکہ مس زبدہ حمید اور مس سحر علی کی پروبیشن 28 اکتوبر 2025 سے ختم کی گئی ہے۔