کراچی (نیوز ڈیسک) سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ دانتوں کی صحت صرف مسکراہٹ تک محدود نہیں بلکہ انسانی عمر اور مجموعی صحت سے براہِ راست جڑی ہوئی ہے۔تحقیق کے مطابق منہ کی خشکی، چبانے یا نگلنے میں دشواری جیسی علامات عمر گھٹنے کا سبب ہوسکتی ہے، ڈینٹل چیک اپ سے صحت مند زندگی کی مدت بڑھ سکتی ہے ۔ حالیہ تحقیقی مطالعات کے مطابق خراب یا ضائع شدہ دانت اور منہ کی کمزوری زندگی کی مدت کو کم کر سکتی ہے، جبکہ صحت مند یا علاج شدہ دانت عمر بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔جاپان کی اوساکا یونیورسٹی کے محققین نے 75 سال یا اس سے زائد عمر کے تقریباً دو لاکھ افراد کے طبی اور دندان ساز ریکارڈز کا جائزہ لیا۔