• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کردی۔اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لئے بدستور بند رہے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)کے مطابق بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا جس کا نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق فضائی حدود کی بندش کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لئے گئے طیاروں اور فوجی پروازوں پر بھی ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید