کراچی( اسٹاف رپورٹر)اے این ایف نے مختلف کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق قیوم آباد کراچی میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 3.6 کلوگرام چرس اور ایک کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 19.2کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ موٹر وے لنک روڈ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 4.4 کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔