• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازہ سانحہ کرپشن اور سنگدلی کا نتیجہ ہے، سلمان اکرم راجہ

راولپنڈی (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہونے والا سانحہ گل پلازہ کرپشن اور حکومت کی سنگدلی کا نتیجہ ہے، گل پلازہ میں فائر ایگزٹ نہ ہونا مجرمانہ غفلت ہے،واقعہ کو ہر فورم پر اٹھائیں گے۔ اڈیالہ روڈ ماربل فیکٹری ناکہ کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے یقین دہانی کرائی کہ پی ٹی آئی متاثرین کو انصاف اور ازالے تک اُن کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے نوٹی فکیشنز جاری کر کے کسی نے احسان نہیں کیا بلکہ یہ آئینی تقاضہ تھا اور اس کو پورا کرنا لازم تھا۔
اہم خبریں سے مزید