کراچی (اسد ابن حسن) سابقہ ایف آئی اے سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفار کو اسپیشل جج سینٹرل ون کی عدالت نے اینٹی منی لانڈرنگ کے دوسرے مقدمے میں بھی باعزت بری کر دیا ہے۔ مذکورہ عدالت نے ہی چند یوم قبل اس افسر کو رشوت وصولی کے مقدمے میں بھی باعزت بری کر دیا تھا۔ دستاویزات کے مطابق اس نئے فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ ملزم کی مبینہ رشوت وصولی کا مقدمہ درج کیے جانے کے بعد حاصل ہونے والی مبینہ رقم کے حوالے سے اینٹی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔ استغاثہ نے ملزم کا ایک پلاٹ اور ایک بینک اکاؤنٹ (جو سیلری اکاؤنٹ تھا) منجمد کر دیئے تھے۔