• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی جاسوسی خدشات کے باوجود لندن میں چین کی میگا ایمبیسی کی منظوری

لندن(جنگ نیوز)برطانیہ کی جاسوسی کے خدشات کے باوجود لندن میں چین کے سب سے بڑے سفارتخانے کی منظوری دے دی گئی ۔برطانوی کمیونٹیز سیکریٹری نے قومی سلامتی کے خدشات قابو میں ہونے کی ضمانت کے بعد ایمبیسی کی تعمیر کی اجازت دی۔برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کے دور ہ چین سے پہلے فیصلے سے تعلقات میں نرمی، مگر مقامی رہائشی قانونی چیلنج دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایمبیسی یورپ میں سب سے بڑی ، 200 سے زائد عملے کی میزبانی کریگی، جاسوسی اور مظاہروں کے خدشات ہیں۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے کمیونٹیز سیکریٹری اسٹیو ریڈ نے جاسوسی خدشات کے باوجود لندن کے رائل منٹ کورٹ میں چین کی میگا ایمبیسی کی تعمیر کی منظوری دے دی۔
اہم خبریں سے مزید