اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیلئے کسی بھی قسم کا نرم گوشہ ملکی مفاد کے خلاف ہے،پی ٹی آئی نے ملک میں انتشار کی سیاست اور گالی کے کلچر کو فروغ دیا، اظہار رائے کی آڑ میں قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گےٹی ٹی پی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا،قومی بیانیے کے خلاف شر انگیزی پھیلانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، معرکہ حق میں فتح پر بھارت ابھی تک اپنے زخم چاٹ رہا ہے،ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج قربانیوں کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ اینڈ کری ایٹرز (پی ایف یو سی) کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔