کراچی (نیوز ڈیسک)نیٹ فلکس نے 82.7ارب ڈالر نقدی پیشکش سے وارنر برادرز کی حریف بولی کو چیلنج کردیا۔معاہدہ کی تیز تکمیل اور اپریل میں سرمایہ کار ووٹنگ ممکن، پیرامیاؤنٹ نے 108ارب ڈالر بولی سے معاہدہ روکنے کی کوشش کی ۔گارڈین کے مطابق نیٹ فلکس نے وارنر برادرز ڈسکوری کی 82.7 ارب ڈالر کی خریداری کی پیشکش کو تمام نقدی کی شکل دے کر پیرامیاؤنٹ کی حریف 108.4 ارب ڈالر کی بولی کو چیلنج کیا ہے، جس سے معاہدے کی تکمیل آسان اور تیز ہو جائے گی اور وارنر برادرز ڈیسکوری کے سرمایہ کار اپریل تک ووٹ دے سکیں گے۔ نیٹ فلکس کے معاہدے کے تحت یہ کمپنی وارنر برادرز، HBO اور دیگر اہم اثاثے حاصل کرے گی، جبکہ ڈسکوری گلوبل کو الگ کمپنی کے طور پر الگ کیا جائے گا۔