کراچی (نیوز ڈیسک) برج خلیفہ سے لندن تک، دو ملکوں کو مطلوب شراون گپتا پر 560 کروڑ روپے فراڈ کے الزامات، جوائنٹ وینچر پروجیکٹس میں دھوکہ دیکر لندن فرار ہوگئے، تحقیقات میں عالمی فراڈ کی تفصیلات سامنے آئیں۔ دنیا کی سب سے بلند عمارت برج خلیفہ بنانیوالی کمپنی کو بھی چونا لگایا، بیوی بھی شریک جرم ،امارات میں 10 سال قید کی سزا ملی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شراون گپتا، ایم جی ایف گروپ کے چیئرمین، متحدہ عرب امارات کی کمپنی ایماار گروپ کو 560 کرور روپے (180 کروڑ انڈین روپے) کے جوائنٹ وینچر پروجیکٹس میں دھوکہ دینے کے بعد لندن فرار ہو گئے ہیں۔ ای ڈی اور ای او ڈبلیو کی تحقیقات سے ان کی بین الاقوامی مالی فراڈ میں ملوث ہونے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس میں ان کی اہلیہ شلپا گپتا بھی شامل ہیں۔