لاہور(خصوصی نمائندہ) ریلوے انتظامیہ نے چند روز قبل لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جانے والی دو نئی ریل کاروں کو غیر منافع بخش قرار دیکر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق دو نئی ریل کاروں کو منافع بخش نہ ہونے کی بنا پر بند کیا جا رہا ہے،یہ ٹرینیں آج 5اکتوبر سے منسوخ ہو جائیں گی۔