• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر کا اوپیک پلس کے فیصلے پر اظہار تشویش

امریکی صدر جو بائیڈن نے اوپیک پلس کے تیل پیداوار کم کرنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق امریکی دباؤ کے باوجود اوپیک پلس نے تیل کی پیداوار میں یومیہ 2 ملین بیرل کمی کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوپیک پلس کے فیصلے کے بعد تیل کی عالمی پیداوار میں کمی نومبر 2022ء سے شروع ہوجائے گی۔

تیل کی پیداوار میں 2 ملین بیرل یومیہ کمی عالمی طلب کا 2 فیصد ہے، کورونا وبا کے بعد اوپیک پلس کی تیل پیداوار میں یہ سب سے زیادہ کمی ہے۔

مغربی میڈیا کے مطابق پیداوار میں کمی سے تیل کی قیمت بڑھے گی اور روس کو فائدہ پہنچے گا، فیصلے سے روسی تیل کی قیمت کو فکس کرنے کا مغربی منصوبہ کمزور پڑ سکتا ہے۔

اوپیک پلس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فیصلہ عالمی معیشت اور تیل منڈی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث کیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید