• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپیک کی جانب سے پیداوار میں کمی کا اعلان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

کراچی( نیوز ڈیسک) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل پیداوار میں بڑی کمی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔امریکی دباؤ کے باوجود اوپیک اور اس کے اتحادی ممالک نے تیل کی پیداوار میں 2 ملین بیرل روزانہ کمی کا اعلان کیا ہے جو کہ عالمی طلب کا 2 فیصد بنتا ہے، اس فیصلے کے ساتھ ہی برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.5 فیصد بڑھ کر 93 ڈالر فی بیرل سے زیادہ ہوگئی ہے۔امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی بھی ایک اعشاریہ 25 فیصد اضافے کے ساتھ 88 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید