• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان وزارت داخلہ کی مسجد پر خودکش حملہ، 4 افراد جاں بحق

کابل (اے ایف پی، جنگ نیوز) افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی مسجد میں بم دھماکے میں4افراد جاں بحق اور25زخمی ہوگئے، زخمی مریضوں کے مطابق یہ خودکش بم حملہ تھا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزارت داخلہ کی مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب نمازیوں کی بڑی تعداد نماز ظہر کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ ایک اعلامیہ میں بتایا گیا کہ حملے میں 4نمازی شہید اور 25 زخمی ہوگئے جبکہ حملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اٹلی کی ایک غیر سرکاری تنظیم ایمرجنسی جو کابل کے ایک اسپتال کا انتظام چلاتی ہے نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ان کے پاس 20 زخمی لائے گئے اور دو لاشیں منتقل کی گئی تھیں۔

دنیا بھر سے سے مزید