• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا اعظم طارق ہمت اور جرأت کا سنگم تھے، عمر توحیدی

اولڈہم (پ ر) پاسبان صحابہ برطانیہ کے چیئرمین محمد عمر توحیدی نے کہا ہے کہ مولانا اعظم طارق شہید عزم، ہمت، جرات ،بہادری، محکم یقین کا سنگم تھے وہ جس طرف بھی گئے اپنی انفرادیت ،حق گوئی اور عوام دوستی کے انمٹ نقوش چھوڑ آئے۔6اکتوبر 2004ء کو ان کی شہادت کے حوالے سے بیان میں محمد عمر توحیدی نے کہا کہ مولانا جہاں علم و فن کے بلند مقام پر فائز تھے وہیں صحابہ کرامؓ کے ساتھ ان کی والہانہ محبت بھی ان کے دل و دماغ پر چھائی ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے خون سے صحابہ کرامؓ کی محبت اور ناموس کے چراغ فروزاں کیے، زندگی ان کے عشق میں بسر کی اور عمر ان کی وفائے جاوداں کا دفاع کرتے ہوئے تمام کی، خطابت و سیاست میں بھی وہ اپنی مثال آپ تھے۔اپنی خطابت اور سیاست سے انہوں نے جھنگ کے پرانے برج الٹ کر رکھ دیئے تھے، حق گوئی ان کا خاص وصف تھا۔
یورپ سے سے مزید