• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کمیونٹی آبائی وطن پاکستان سے محبت کرتی ہے، نعیم ہزاروی

لندن(پ ر )برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کے فوک گلوکار نعیم ہزاروی نے لندن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہاں برطانیہ میں ہماری پاکستانی کمیونٹی بڑی تعداد میں آباد ہے، جب بھی فنکار یا گلوکار پاکستان سے آتے ہیں یہ لوگ ان پر اپنی محبت نچھاور کرتے ہیں،برطانیہ میں بہت سے سرائیکی پوٹھواری اور پنجابی بولنے والے افراد بھی رہتے ہیں، اس لیے ہمارے پنجابی اور سرائیکی نغموں کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں، ہم بھی کوشش کرتے ہیں کہ دیار غیر میں ان کے سامنے اپنا کلچر پیش کریں۔یہاں پر جتنے بھی فنکار آتے ہیں وہ پاکستان کے سفیر ہوتے ہیں اور یہاں ان کو بہت زیادہ محبت ملتی ہے، نعیم ہزاروی کا مزید کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی میرے بہت سے گیت ہٹ ہوئے ہیں اور لوگوں نے ان کو پسند کیا ہے، عنقریب میرا نیا گانا چنگی نیٔ کیتی أ ریلیز ہونے والا ہے جس کو یقیناً لوگ پسند کریں گے، اس موقع پر میزبان جاوید بٹ نے کہا کہ جب بھی پاکستان سے کوئی فنکار یا گلوکار آتا ہے تو ہم سب پاکستانی ان کا بھرپور استقبال کرتے ہیں، یہ ہمارے ملک کی پہچان ہیں۔
یورپ سے سے مزید