• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیورز کو پیٹرول قیمتوں میں مزید 10پی کمی سے بڑے ریٹیلرز کا انکار

 لندن (پی اے) آر اے سی کے نئے تجزیئے میں بڑے ریٹیلرز کی جانب سے منافع کے مارجن میں اضافے کی وجہ سے ڈرائیورز کو پٹرول کی قیمتوں میں مزید 10پی کی کمی سے انکار کیا جا رہا ہے۔ آر اے سی نے کہا کہ ستمبر میں برطانیہ میں فیول کی اوسط قیمت تقریباً 7پی فی لیٹر کم ہونے کی وجہ سے 162.9پی تک گر گئی تھی کیونکہ آئل پرائسز میں کمی واقع ہوئی تھی۔ 2000کے بعد پٹرول کی اوسط قیمتوں میں یہ چھٹی سب سے بڑی ماہانہ کمی تھی لیکن موٹرنگ سروسز کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کٹوتی مزید زیادہ ہونی چاہئے۔ آر اے سی فیول ترجمان سائمن ولیمز نے کہا کہ پورے ماہ کے دوران ڈلیورڈ پٹرول کی ہول سیل پرائسسز تقریباً 120پی تھی تو اس صورت میں ڈرائیورز کیلئے بہت زیادہ کمی دکھائی دینی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ملک بھر میں فورکورٹس کو فیول پرائسز تقریباً 152 پی کرنی چاہئے تھیں کیونکہ ان لیڈڈ پر طویل مدتی مارجن 7 پی فی لیٹر ہے۔ اس کے بالکل برعکس آر اے سی فیول واچ ڈیٹا مارجن کو تقریباً 17 پی فی لیٹر دکھاتا ہے، جو معمول سے بہت زیادہ 10 پی ہے۔ سپرمارکیٹس عام طور پر برطانیہ کی اوسط سے 3.5 پی فی لیٹر کم چارج کرتی ہیں لیکن فی الحال صرف 1.5 پی سستی ہیں۔ مسٹر سائمن ولیمز نے نوٹ کیا کہ موریسن اپنے سٹور میں ایک مخصوص رقم خرچ کرنے والے کسٹمرز کو ڈسکائونٹ پر ایندھن آفر کر رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ اس نوعیت کی کمی صرف اس وقت نظر آتی ہے جب سپر مارکیٹیں کم ہول سیل پرائسز سے فائدہ اٹھا رہی ہوں۔ انہوں نے ڈرائیورز پر زور دیا کہ وہ بہترین ڈیلز پر شاپنگ کریں نہ کہ سادہ طور پر یہ خیال کریں، ماضی کی طرح سپرمارکیٹیں سستی ترین فیول ریٹیلرز ہیں۔ گزشتہ ماہ ڈیزل کی فی لیٹر اوسط قیمت 3.5 پی کمی کی وجہ سے 180.2 پی تک گر گئی تھی۔
یورپ سے سے مزید