• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ، برطرف پولیس اہلکار نے 23 بچوں کے سر قلم کردیئے

بینکاک (اے ایف پی، عرفان صدیقی) تھائی لینڈ میں برطرف پولیس اہلکار نے نرسری اسکول پر حملہ کرکے23بچوں سمیت37افراد کو ہلاک کردیا ، حملہ آور کے پاس ایک شاٹ گن، پستول اور خنجر موجود تھا ،مسلح ملزم فائرنگ کے بعد ڈے کیئر سینٹر میں داخل ہوا ، بچوں کے سر قلم کئے، ہر طرف خون اورچیخ وپکار ، یہ تھائی لینڈ کی تاریخ میں قتل عام کے بدترین واقعات میں سے ایک ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات کا عادی تھا، اسی وجہ سے برطر ف ہوا ، حملے کے بعد بیوی اور بچے کو بھی مار ڈالا اور خودکشی کرلی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ملزم پانیاخامراب فوراً ہی اپنے گھر پہنچا جہاں اس نے اپنی بیوی اور بچے کو بھی مار ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی ،وزیراعظم کی متاثرہ خاندانوں سے معذرت،34سالہ حملہ آور ایک سابق پولیس اہلکار ہے جسے منشیات استعمال کرنے پر جنوری میں معطل اور جون میں برطرف کردیا گیا تھا ، ملزم پانیا نے شمال مشرقی صوبے نونگ بو لامفو صوبے میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارے بجے چائلڈ کیئر سینٹر پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس سربراہ نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ مسلح حملہ آور نے23بچوں اور اپنے اہلخانہ سمیت 37افراد کو ہلاک اور 12کو زخمی کیا۔ نرسری اسکول کی قائمقام سربراہ نے حملے کے ہولناک مناظر کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے بتایا کہ نرسری کے باہر دوپہر کے کھانے میں مصروف تھے، حملہ آور نے ان میں سے 4کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ اس کے بعد حملہ آور نے نرسری کا دروازہ لات مار کر توڑا اور اندر داخل ہوکر خنجر کے وار سے بچوں کے سر قلم کرنا شروع کردیئے۔

دنیا بھر سے سے مزید