کراچی (نیوز ڈیسک)بلجیم کے وزیراعظم الیگزینڈر ڈی کروُ نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں توانائی (بجلی و گیس) کی قیمتیں کم کرنے کیلئے اقدامات نہ کیے گئے تو خطے میں نمایاں طور پر صنعتی سرگرمیاں کم ہو جائیں گی اور سماجی بے چینی میں اضافہ ہوگا۔ فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب تک گیس مارکیٹس میں مداخلت نہیں ہوگی، ہمیں صنعتی سرگرمیاں بند ہونے کا خطرہ درپیش ہے اور اس صورتحال کے نتائج دور رس ثابت ہو سکتے ہیں۔