• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1500سے زائد منشیات فروش گرفتار کر چکے ہیں، ایڈیشنل آئی جی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کے حکم پر جنوبی پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں 1500 سے زائد منشیات فروش گرفتار کیے جا چکے ہیں منشیات کے خاتمے کے لیے جاری مہم پر جنوبی پنجاب کی عوام انتہائی خوش اور پولیس کی کارکردگی سے مطمئن ہے عوام الناس پولیس کے مثبت اقدامات کو سراہتے ہوئے دعائیں دے رہی ہے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جسکے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا کر پولیس آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کی بڑی تعداد میں گرفتاری کے بعد جنوبی پنجاب میں جرائم کی شرح میں بھی واضح کمی ہوئی ہے ڈاکٹر احسان صادق نے کہا کہ عوام الناس نے مہزب شہری ہونے کا ثبوت دیا اور بڑے ڈیلروں کے خلاف پولیس کو اطلاعات دیں۔ انہوں نے وہاڑی پولیس کو 22 من بھنگ برآمد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ منشیات فروشوں کے مکمل خاتمے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔
ملتان سے مزید