برسلز( حافظ اُنیب راشد ) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی پارلیمنٹ میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی حمایت پر پاکستانی سفیر برائے یورپی یونین اسد مجید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘‘گریٹ ورک اسد مجید‘‘۔ انھوں نے برسلز میں موجود پاکستانی سفارتکاروں کی بھی تعریف کی جب کہ اسد مجید نے ان کاشکریہ اداکیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کو شاباش دیتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ شاباشی انہوں نے ڈاکٹر اسد مجید کی یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان حالیہ سیلاب کے تناظر میں دونوں فریقین کے درمیان تعاون کی نئی اور بہترین جہتوں کے حوالے سے دی جس کا اظہار یورپین پارلیمنٹ کے فل سیشن میں پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مکمل ہمدردی اور حمایت کے اظہار کے طورپر سامنے آیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے برسلز میں موجود سفیر کی قیادت میں پاکستان کے سفارتی عملے کے کام کی تعریف کرتے ہوئے ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور ڈاکٹر اسد مجید کو اپنے مائیکرو بلاگنگ اکاؤنٹ پر مخاطب کرتے ہوئے ʼ گریٹ ورک اسد مجیدʼ تحریر کیا ۔ جس کے جواب میں سفیر پاکستان نے بھی اپنی وزارت کے سربراہ کا ان کی حوصلہ افزائی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔