• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کی طرح پنجاب میں بھی آئینی طور پر حکومت کی تبدیلی پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا، وزیراعظم

لاہور(نمائندہ جنگ، اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آئینی طریقے سے تبدیلی آنے پر کسی کوکیا اعتراض ہوسکتا ہے، ریاست مدینہ کی بات کرنیوالے نے وزیراعظم ہاؤس میں ضمیر فروشی کی منڈی لگائے رکھی،عمران خان کی اس سے زیادہ گھٹیا اور قابل مذمت اور کوئی بات نہیں ہو سکتی کہ مریم نواز کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے این آر او ملا ہے، مریم نواز نے اپنا مقدمہ میرٹ پر لڑا، مریم نواز کو نیب قوانین میں ترامیم کے تحت بریت نہیں ملی بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے اصل قانون کے تحت انہیں بریت دی، نواز شریف نے این آر او نہیں مانگا، ثاقب نثار نے مجھے 56 کمپنیوں کے معاملے پر بدنام کیا،آڈیو لیکس نے عمران خان کے سازشی بیانیہ کا جھوٹ بے نقاب کر دیا، عمران خان نے آڈیو میں اعتراف کیا ہے کہ میں پانچ ووٹ خرید رہا ہوں ، وزیراعظم تھےتم 5ارکان اسمبلی خریدنے کیلئےپیسے کہاں سے آئے؟ قوم کو جواب دو، پاکستان کا وزیر اعظم ، وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر بولیاں لگا رہا ہے، بلین ٹری، مالم جبہ کیسز میں اربوں کی کرپشن ثابت ہو چکی، علیمہ خان ، فرح گوگی کو کس نے این آر او دلایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو اسپیشل سینٹرل کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہر کسی کو قانون کا احترام کرنا چاہیے،آج بھی قانون کااحترام کرتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش ہوا ہوں نیب عدالت نےنوازشریف کومتعددبارطلب کیا،نوازشریف عدالت پیش ہوتے تھے،کبھی این آر او نہیں مانگا،ہمارے خاندان نے کئی بار انتقامی کارروائیوں کاسامناکیانیب کے عقوبت خانوں میں ہم نے ظلم برداشت کیا۔ایک سوال میں وزیراعظم نے کہا کہ جس طرح قومی اسمبلی میں آئینی طور پر تبدیلی آئی تھی ʼپنجاب میں بھی اگر آئینی طور پر صوبائی حکومت کی تبدیلی ہوتی ہے تو اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے عمران خان جیسا جھوٹا، فراڈیا اور دھوکے باز شخص پوری زندگی میں نہیں دیکھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آڈیو لیک میں عمران خان اعتراف کر رہا ہے کہ میں نے پانچ بندے خریدے، عمران نیازی وزیر اعظم ہاوس میں بولی لگا تارہا ہے اور ووٹ کی خریدوفروخت کر رہا تھا انہوں نے کہا کہ عمران خان نےجو5ووٹ خریدے ان کیلئے پیسہ کہاں سے آیا، محمدشہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کا سارا ڈرامہ بے نقاب ہوچکا، آڈیو میں انہوں نے خود پانچ بندے خریدنے کا اعتراف کیا، سازش کا جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا۔ عمران خان خود کہتے تھے جو ضمیر فروشی کرے اسکے بچوں سے کوئی شادی نہیں کریگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے امریکا سمیت دوست ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات متاثر ہوئے۔عمران خان کی سوچ نے دنیا میں پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔انہوں نےکہا کہ عمران نیازی کے ایسے رویے نے پاکستان کو برباد کیا، معاشی نقصان پہنچایا۔ہمیں پاکستان کو بچانا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان الزام لگاتے رہے ہیں کہ مریم نواز اور نوازشریف نے این آر او لیا، مریم نواز کو تو عدالت نے میرٹ پر بری کیا۔عمران خان کی جانب سے مریم نواز پر این آر او لینے کاالزام قابل مذمت ہے،مریم نواز میرٹ پر بری ہوئی ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی،سعد رفیق،احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ نے جرات سے جیلیں کاٹیں اور دیگر رہنماؤں نے بھی ہر ظلم برداشت کیا۔۔وزیر اعظم نے کہا کہ پارٹی قیادت کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا جبکہ علیمہ خان کو این آر او میں نے تو نہیں دلوایا عمران خان کی حکومت میں کلین چٹ دی گئی جبکہ فرح خان کو بھی این آر او میں نے نہیں دلوایا، فرح گوگی کو کچھ عرصہ پہلے پنجاب حکومت نے کلین چٹ دی ۔چیئرمین پی ٹی آئی کو قوم کو جواب دینا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان بتائیں علیمہ خان کو دبئی اور امریکا میں اثاثے چھپانے پر این آر او کس نے دیا،عمران نیازی اپنے دور میں دیئے گئے این آر اوز کا حساب دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بی آر ٹی جس میں کئی سو ارب روپے کا گھپلا ہوا،تحقیقات ہوتی رہیں۔بی آر ٹی پشاور میں ثابت ہوچکا کہ اربوں کی کرپشن ہوئی۔حقائق سے ثابت کر چکا ہوں کہ عمران خان غلط بیانی سے کام لیتے ہیں،جب بھی آرڈر دیا جاتا عمران خان مختلف عدالتوں سے سٹے لیتے رہے۔عمران خان الزام لگاتے رہے کہ موجودہ حکومت بیرونی ساز باز سے آئی، اب حقائق عوام کے سامنے آچکے ہیں کہ یہ سب عمران نیازی کا جھوٹ اور ڈرامہ تھا۔محمد شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں پاکستان کے امریکا سے تعلقات خراب کئے گئے، دن رات جھوٹ بولا گیا، آڈیو لیک میں کہا گیا میر جعفر اور میر صادق کا پروپیگنڈا کرو۔

اہم خبریں سے مزید