• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی خوبصورتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، جبار بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹین کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے کہا ہے کہ شہر کو دوبارہ صاف ستھرا اور گرین دیکھنا چاہتے ہیں ،دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے کوئٹہ شہر کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ، اب شہر میں ایک بھی لاوارث درخت نہیں لگائیں گے ایک ایک درخت لگاکراس کی حفاظت کرینگے،عوام کچرہ مخصوص جگہ پرپھینکیں،یہ شہر ہم سب کا ہے اس کی خوبصورتی ترقی و خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا،اس سلسلے میں سپورٹ ایم سی کیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں ایم سی کیو اور عوام مل کر شہر کی خوبصورتی اور بہتری کیلئے اداکرینگےاور عوام میں شعور و آگاہی کیلئے خصوصی مہم چائی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرین کوئٹہ کے عنوان سے میٹروپولٹین کارپوریشن کے ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے سابق کوارڈنیٹرملک عادل بازئی، سابق کونسلر میر اسلم رند ، مرزا محمد عباس سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ سے کوئٹہ شہر کے حوالے سے مختلف سوالات کیے اور تجاویز دئیے ایڈمنسٹریٹر نے نے کہا کہ میٹروپولٹین کوئٹہ شہر کی بہتری کیلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار رہی ہے عوام کے تعاون سے ہی ہم ترقی و خوشحالی کی طرف جاسکتے ہیں یہ شہر ہم سب کا ہے شہر کی خوبصورتی ترقی و خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔
کوئٹہ سے مزید