وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے مسئلے پر جلد بہتری لائیں گے۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی 2 کروڑ سے زائد کی آبادی کا شہر ہے، 5 سے 6 سال پہلے اسے دنیا کا چھٹا خطرناک شہر قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ضروری ہے، جس پر اجلاس کر رہے ہیں، کراچی پولیس کو ہدایت کی ہے جلد اس معاملے میں بہتری لے کر آئیں گے۔