• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور گورنر پنجاب کی ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پی ایم فلڈ ریلیف فنڈز کے لیے پنجاب کی مختلف یونیورسٹیز کی جانب سے عطیہ کی گئی رقوم کے چیکس پیش کیے۔

قومی خبریں سے مزید