• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کیلئے 5 اہم اقدامات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چھاتی کا سرطان ایک جان لیوا بیماری ہے جس کی وقت پر تشخیص کے امکانات بہت کم ہیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ہر 9 میں سے1 خاتون کو چھاتی کے سرطان کا خطرہ لاحق ہے۔

ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کی رپورٹ کے مطابق، دنیا میں چھاتی کا کینسر تقریباً 2.3 ملین خواتین کو متاثر کرتا ہے۔

لہٰذا، چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی کے مہینے، پنکٹوبر یعنی اکتوبر میں بہت سے لوگ اور ادارے اس بیماری کے بارے میں آگاہی اور اس کی جلد تشخیص اور اس حوالے سے مدد کے لیے اپنا حصّہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

چھاتی کے سرطان کے بارے میں آگاہی کے مہینے، پنکٹوبر کو صرف گلابی ربن اور سوشل میڈیا ہیش ٹیگز تک ہی محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ درج ذیل 5 معنی خیز اہم اقدامت ہیں جوکہ اس مہینے میں لازمی کرنے چاہئیں۔

چھاتی کے سرطان کی آگاہی کیلئے اہم اقدامات

1- چھاتی کے سرطان میں مبتلا مریضوں کی مدد

اپنے جاننے والے چھاتی کے سرطان میں مبتلا مریضوں کی مدد کریں۔

2-  تحقیقاتی اقدامات کے لیے عطیہ 

چھاتی کے سرطان کے حوالے سے ہونے والے تحقیقاتی اقدامات کے لیے عطیہ دیں جوکہ اس بیماری کے علاج اور بہتر تشخیصی طریقے تلاش کرنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

3- بیماری سے متعلق آگاہی کیلئے مالی معاونت

چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی میں  اپناحصّہ ڈالنے کے لیے اگر آپ کسی تنظیم کو عطیہ دینے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو اس بات پر ضرور غور کریں کہ وہ تنظیم کس طرح سے مریضوں کی مدد کرتی ہے، یہ مدد ورکشاپس، وِگز کی فراہمی اور مریضوں کے لیے ورزش کی کلاسز کی شکل میں بھی ہو سکتی ہے۔ ایسے خیراتی اداروں کو عطیہ کریں جو جذباتی اور جسمانی طور پر مریضوں کی مدد کررہے ہیں۔

4- مفت میموگرام کی فراہمی

میموگرام چھاتی کے کینسر کی تشخیص کا ایک طبّی طریقہ ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق، یہ ایکس رے تصاویر ٹشو کی نشوونما سے تین سال قبل کینسر کا پتہ لگانے میں مدد کر سکتی ہیں۔ اس لیے ایسے اداروں کے بارے میں معلومات حاصل کریں جوکہ میموگرام کی سہولت فراہم کرتے ہوں اور اس سہولت کو مفت یا کم از کم رعایت پر فراہم کرنے کے لیے اپنی آواز اُٹھائیں۔

البتہ، اکتوبر کے مہینے میں تو خاص طور پر مفت میموگرام کی سہولت فراہم کی جاسکتی ہے۔

5- عطیہ جمع کرنے کیلئے مہم کا آغاز

آپ اس مہینے میں عطیات جمع کرنے کے لیے اپنی مہم شروع کر کے بہت سی متاثرہ خواتین کی مدد کر سکتے ہیں اور اس طرح روایتی یا غیر روایتی طریقوں سے آپ متعلقہ گروپس کو عطیہ کرنے کے لیے فنڈز جمع کر سکتے ہیں۔

صحت سے مزید