• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کینسر کے مرض میں مبتلا؟

بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور شو ’تارک مہتہ کا الٹا چشمہ‘ کو اپنے کردار سے ایک نیا رنگ دینے والی اداکارہ دیشا وکانی کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں یا نہیں ان افواہوں کا ڈراپ سین ہوگیا۔ 

دیشا کے بھائی مایور وکانی نے دیشا کو حلق کا کینسر لاحق ہونے کی تمام افواہوں کی تردید کردی۔ 

مایور وکانی کا کہنا تھا کہ دیشا بالکل تندرست اور بھلی چنگی ہیں اور یہ خبر قطعی بے بنیاد ہے۔ 

واضح رہے کہ حالیہ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیشا جنہوں نے تارق مہتہ کا الٹا چشمہ میں کام ترک کردیا تھا انہیں حلق کا کینسر اس لیے لاحق ہوا کیونکہ انہوں نے شو میں دیابین کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے وہ عجیب وغریب قسم کی آواز میں گفتگو کرتی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید