• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن، لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنیکی کی سفارش

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 13میں سے 11ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام ڈراپ کر دیئے گئے۔ بدھ کو یہاں منعقدہ اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد اور جسٹس احمد ندیم ارشد کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اسی طرح کمیشن نے جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی ہے۔ مزید برآں جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر بھی مستقل ہونے والوں میں ہیں۔ اسی طرح جوڈیشل کمیشن کی جانب سے جسٹس رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام ڈراپ کر دیئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید