• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل اسمبلی، روس کیخلاف قرارداد منظور، پاکستان بھارت سمیت 35 غیر حاضر

اسلام آباد(ماریانہ بابر)پاکستان نے روس کے یوکرین کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر کے 4علاقوں میں غیر قانونی نام نہاد ریفرنڈم کی مذمت کرتے ہوئے اس کے الحاق کو واپس لینے اور یوکرین کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بدھ کی رات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظور ہونیوالی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہ لیتے ہوئے پاکستان نے کہا کہ کشمیریوں کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے کا حق ہے۔ 143 رکن ممالک قرارداد کے حق میں تھے، پانچ نے مخالفت میں ووٹ دیا، اور 35 غیر حاضر رہے۔ جن ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا ان میں بیلاروس، ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا، نکاراگوا، روس اور شام شامل تھے۔ ان ممالک میں اکثریت افریقی ممالک کی تھی جن میں پاکستان، چین اور بھارت شامل تھے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ اگرچہ پاکستان ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے اصول کے احترام کے لیے قرارداد کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتا ہے ، یہ اصول یوکرین پر بھی لاگو ہوتا ہے، دوسرے رکن ممالک کے طور پرطاقت کے استعمال سے ریاستوں کو نہیں توڑا جا سکتا۔ ان اصولوں کا مستقل اور عالمی طور پر احترام کیا جانا چاہیے۔ قرارداد کے مسودے میں ذکر کردہ ریفرنڈم کے معاملے میں، ہم یوکرین کی پیچیدہ تاریخ اور منسک معاہدے کی دفعات کو تسلیم کرتے ہیں۔ تاہم، بین الاقوامی قانون کے تحت، حق خود ارادیت کا اطلاق ان لوگوں پر ہوتا ہے جو غیر ملکی یا نوآبادیاتی تسلط میں ہیں، اور جنہوں نے ابھی تک حق خودارادیت کا استعمال نہیں کیا ہے، جیسا کہ جموں و کشمیر کے معاملے میں ہے۔"اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کی متعلقہ قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے جموں و کشمیر کے اپنے غیر قانونی الحاق کو باقاعدہ بنانے کی کوششوں کے بارے میں اسی طرح کی تشویش اور مذمت کا منتظر ہے۔ جموں و کشمیر پر کونسل مزید برآں، حق خود ارادیت کا استعمال فوجی قبضے سے پاک ماحول میں اور غیر جانبدارانہ سرپرستی میں، ترجیحاً اقوام متحدہ کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔ لہٰذا، پاکستان قرارداد کے مسودے میں جھلکنے والے بنیادی اصول کی توثیق کرتا ہے کہ ان لوگوں اور خطوں کے لیے ریفرنڈم کرایا گیا جو ایک خودمختار ریاست کا حصہ ہیں اور ایسے ماحول میں جو آزاد نہ ہو اور غیر جانبدارانہ سرپرستی میں نہ ہو، انتہائی خطرناک اور قانونی طور پر ناقابل قبول ہے۔ 
اہم خبریں سے مزید