• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کو جعلساز نے چونا لگادیا‘ بھتیجے کی گرفتاری ظاہر کرکے 20 لاکھ روپے کی رقم وصول کرلی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج کو جعلساز نے چونا لگادیا ‘بھتیجے کیسنگین مقدمے میں گرفتاری ظاہر کرکے 20لاکھ روپے کی رقم جاز کیش کے ذریعے وصول کرلی‘ ریٹائرڈ جج کے ڈرائیور آصف احمد میؤ نے سٹی تھانے میں کرائم نمبر 2022/91زیردفعہ 384پی پی سی اور 25/Dٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرادیا۔ سٹی تھانے میں درج کرائے گئے مقدمہ میں کہاگیا ہے کہ وہ کورنگی نمبر 3سیکٹر A/50کا رہائشی ہے ‘16اگست 2022ءکو جسٹس ریٹائرڈ ندیم اظہرصدیقی کے ساتھ موجود تھا کہ دن 11بجے جج صاحب کے موبائل فون اور بعدازاں دوسرے نمبر پر فون آیا جسے سن کر جسٹس ندیم اظہر صدیقی پریشان ہوگئے ۔پوچھنے پر انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کے سٹی تھانے سے سب انسپکٹر امجد کی کال تھی جس نے کہاہے کہ آپ کا بھتیجا صنعان ولد معین اظہر کو ریپ کیس میں سٹی پولیس نے پکڑا ہے‘ اگرآپ اپنے بھتیجے کو بچانا چاہتے ہیں تو فوری رقم کا بندوبست کریں ‘میڈیا والے آرہے ہیں ‘معاملہ ظاہر ہونے پر آپ کی بدنامی ہوگی‘فون کرنیوالے سب انسپکٹر نے جج صاحب کو جاز کیش اکاؤنٹ کے4نمبر دیئے جس پر جج صاحب کی ہدایت پر میں نے دن 11بجے سے رات 8 بجے تک کے درمیان19لاکھ 45ہزارروپے کی رقم بھجوائی۔ بعدازاں انکشاف ہوا کہ انکے بھتیجے کیساتھ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہواہے وہ خیریت سے گھر پر موجود ہے۔

ملک بھر سے سے مزید