• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجدید تعلقات کیلئے ایران اور سعودی عرب سفارتخانے کھولیں، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

کراچی(نیوزڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کے مشیر کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب اپنے سفارتخانے کھولیں تاکہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کی تجدید نو ہوسکے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ہمسائے ہیں اور ہم دونوں ممالک کو ایک ساتھ ہی رہنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے سفارتخانے کھلنے چاہئیں تاکہ ہمارے مسائل بہتر طریقے سے حل ہو سکیں۔

دنیا بھر سے سے مزید