راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)مختلف علاقوں سے سات لڑکیوں سمیت 10افراد کواغواکرلیاگیا۔تھانہ وارث خان کو نعمان نے بتایا کہ سب سے چھوٹی بہن کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ۔عالی شکیل اور اس کی بیوی فائزہ نے میری بہن کو اغوا کرلیا ۔ان کے ساتھ فائزہ کے بھائی احسن، فیصل اور نوید شوکت ، شکیل کا بھائی بھی شامل ہیں ۔گھر سے میری والدہ ، بہن اور میری بیوی کا سونا جو کہ 105تولے بنتا ہے اور 35 لاکھ روپےبھی ساتھ لے گئے۔تھانہ صادق آبادکو محمدامتیاز نے بتایا کہ اس کی 19سالہ بیٹی (الف) اغواء ہو گئی ،تھانہ ویسٹریج کو آصف رضا نے بتایاکہ اس کی بیٹی (ف) عمر 13 سال لاپتہ ہو گئی ۔تھانہ چکری کو محمد آزاد نے بتایا کہ سائل کی بہو (ن) کو کوئی اغوا ء کر کے لے گیا ۔ میری بہو جاتے وقت 5تولے سونا اور ساڑھے 4لاکھ روپے نقدی بھی ساتھ لے گئی ۔ تھانہ کلرسیداں کو نجمہ بی بی نے بتایا کہ قوی یقین ہے کہ شاہد محمود، راشد محمود ، طاہر محمود اور مزمل حسین نے میرے شوہر کواغواء کر لیا یا مار دیا ہے ۔تھانہ سبزی منڈی کی حدود سے کوثر کی بیٹی (ع) کو ، کورال کی حدود سے ندیم کو ، عبد الوہاب کی بیوی (خ) اغواء ہو گئی ۔ کرپا کی حدود سے شیر احمد کے دو بیٹوں سلمان اور عامر کو امان اللہ اور بابر نے اغواء کر لیا ۔