• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی امان اللہ دیگرافراد سمیت گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی امان اللہ خان کودودیگرافراد سمیت اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کر لیا ،ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی کی ٹیم نے سرکل افسرراولپنڈی منصور مظہر کی قیادت میں محکمہ تعلیم راولپنڈی کے دفتر پر ہفتہ کی رات چھاپہ مارا،اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی ،اکاؤنٹنٹ سمیت تین افراد کو سرکاری فنڈز خورد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا،ذرائع کا کہناہے کہ سرکاری فنڈز نئے فرنیچر اور اسٹیشنری کے سامان کی خریداری کے لیے جاری کئے گئے تھے ،سی ای او ایجوکیشن کے آفس سے رات گئے اینٹی کرپشن حکام نے ریکارڈ اور دیگر سامان قبضہ میں لےلیا۔
اسلام آباد سے مزید