• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی روایتی سرخ فیتہ ؛خاتون ریٹائرڈافسر کی پنشن فائل 5ماہ سےزیر التواء

اسلام آباد( رانا غلام قادر) وزارت صحت میں بیورو کر یسی کے روایتی سرخ فیتے کا شاہکار کیس سامنے آیا ہے۔ ذ رائع کے مطابق وزارت صحت نے پانچ ماہ گزرنے کے با جود پولی کلینک ہسپتال اسلام آ باد کی گریڈ19 کی خاتون افسر کی پنشن فائل منظور نہیں کی ۔ سینئر چیف فا رماسسٹ آمنہ بی بی 35سالہ سروس مکمل کرکے31جنوری2025 کو ملازمت سے ریٹائر ہوئیں۔ان کا پنشن کیس ہسپتال انتظامیہ نے منظوری کیلئے وزارت صحت کو بھجوایا تھا جہاں وہ روایتی سرخ فیتے کا شکار ہوگیا ،ابھی تک یہ فائل سیکرٹری صحت نے منظور نہیں کی۔ پنشن فائل منظور نہ ہونے کی وجہ سے ریٹائرہونے والی خاتون افسر کو ابھی تک پنشن کی ادائیگی شروع نہیں ہوسکی اور وہ مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔
اسلام آباد سے مزید