اسلام آباد( نیوز رپورٹر)این ڈی ایم اے نے فلش فلڈ رسک ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے سسٹم پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جو مغربی ہواؤں کے نظام کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان اور کشمیر میں شام/رات کو آندھی اور گرج چمک کیساتھ شدید بارش کا سبب بن سکتا ہے۔ مقامی ندی نالوں میں اچانک پانی بڑھنے سے سیلاب کا خطرہ ہے۔ندی نالوں اور دریاؤں میں سیلاب کا امکان ہے۔پہاڑی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی بندش کا مکان ہے۔