اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مختلف فیلڈ فارمیشنز سے 2022 سے 2024 کے دوران سرکاری ملازمین کے خلاف سول سرونٹس (ای اینڈ ڈی) رولز 2020 کے تحت کی جانے والی باقاعدہ تادیبی کارروائیوں کی تفصیلات فوری طور پر طلب کرلیں ، ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹیگیشن اسلام آباد، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی، لارج ٹیکس پیئرز آفس کراچی، میڈیم ٹیکس پیئرز آفس کراچی، اور ریجنل ٹیکس آفسز کراچی، ساہیوال، ملتان اور RTOs-I/II کو ارسال مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ دفاتر کو اس سے قبل بھی 2 جون اور 10 جون 2025 کو یاد دہانی کروائی گئی تھی کہ وہ مطلوبہ معلومات مقررہ فارمیٹ میں 18 جون 2025 تک ارسال کریں۔