راولپنڈی(راحت منیر)پوٹھوہار ریجن راولپنڈی ڈویژن میں زراعت کی ٹرانسفارمیشن پرسات ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔آئندہ مالی سال میں منصوبہ کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گے ہیں۔راولپنڈی اور ملتان میں68 اعشاریہ 660ملین روپے سے ٹورسٹ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر قائم کئے جائیں گے۔24اعشاریہ 660 ملین روپے رکھے گے ہیں۔راولپنڈی میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے ڈویلپمنٹ پروگرام میں301اعشاریہ793ملین روپے رکھے گے ہیں۔گوجرخان میں حویلی بخشی رام سنگھ کی تعمیر و بحالی پر173اعشاریہ 800ملین روپے خرچ ہوں گے۔جس کیلئے 30ملین روپے رکھے گے ہیں۔گوجرخان میں ہی189ملین روپے کا سپیشل ایجوکیشن سنٹر زیر تعمیر ہے۔جس کیلئے 92اعشاریہ551 ملین روپے رکھے گے ہیں۔ 94اعشاریہ 449ملین روپے اخراجات ہوچکے ہیں۔مری میں معذور بچوں کیلئے مڈل سکول کی تعمیر پر290ملین روپے خرچ ہوں گے۔20اعشاریہ200ملین روپےرکھے گے ہیں۔ پنجاب ہائوس راولپنڈی کی تنزئین و آرائش پر845 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔آئندہ مالی سال میں دس ملین روپے رکھے گے ہیں۔ساڑھے سات اراب روپے سےراولپنڈی میں سٹیٹ آف دی آرٹ نرسنگ ایجوکیشن سنٹر تعمیر کیا جائے گا۔جس کیلئے سو ملین روپے مختص کئے گے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں سرکاری ملٹی سٹوری رہائش گاہوں کی دو سکیموں کیلئے94اعشاریہ397ملین روپے رکھے گے ہیں۔693اعشاریہ 092ملین روپے میں سے اب تک571اعشاریہ497ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں۔322اعشاریہ444ملین روپے کی جوڈیشل ریسٹ ہائوس میں سوئیٹ اور سنگل کمروں کی تعمیر کی سکیم کیلئے دس ملین روپے رکھے گے ہیں۔