راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )صدر ڈویژن پولیس نے مندرہ کے علاقہ میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی مقیم 49افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا ۔تحویل میں لئے گئے باشندوں میں 2 مرد،12 خواتین اور 35 بچے شامل ہیں۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صدر ڈویژن پولیس نے راولپنڈی کے علاقہ مندرہ میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، دوران آپریشن ملزم ولی جان افغانی کے ڈیرے سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس کاکہناہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان منتقلی کا پراسس کیا جائے گا۔