• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 12افرادزخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 12افراد کوتشدد کرکے زخمی کردیاگیا، تھانہ پیرودھائی کو ملک مزمل احمد نے بتایا کہ بلال عرف بالی نے کانچ کی بوتل سے پیٹ کے بائیں وکھی پر وار کیا جس سے میں شدید زخمی ہو گیا اور دوسرا وار کانچ بوتل سے بائیں کندھے کے ساتھ وار کیا اور میں شدید زخمی ہو کر گر پڑا ، تھانہ رتہ امرال کو حبیب نے بتایا کہ شادی سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا جب میں حا جی چوک پہنچا تو مزمل،ابوبکر،شاہیر میر مسلح چاقو ہائے پہلے سے موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید