• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا پاکستانی سنیما کیلئے 100کروڑ کا تاریخی ریکارڈ

فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا پوسٹر
فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا پوسٹر

جیو فلمز کی پیشکش، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کی شاہ کار فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز کے بعد باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ریلیز کے بعد 10 دنوں میں باکس آفس پر 100کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ہے۔

فلم کی پروڈکشن ٹیم نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر فلمی شائقین کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔













پروڈکشن ٹیم کی جانب سے فلم کا ایک خصوصی پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ باکس آفس پر 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی ایسی شاہکار فلم ہے‘۔

پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ’پاکستانی سنیما واقعی دوبارہ تخلیق کیے جانےکا مستحق ہے!‘

یاد رہے کہ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘جس میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، 1979ء کی نامور کلاسک پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے۔

بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے ریلیز کے بعد جہاں پاکستان میں بہت سے ریکارڈ توڑے اور نئے تاریخی ریکارڈ بنائے، وہیں مبینہ طور پر بین الاقومی سطح پر برطانیہ، کینیڈا اور امریکہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید