• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوبر شخصیات کا علیزے سلطان سے اظہار یکجہتی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے گزشتہ سماعت میں مبینہ تشدد کے ثبوت عدالت میں جمع کروائے تھے جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر علیزے کی جانب سے عدالت میں پیش کئے گئے دستاویزات کی وائرل ہونے والی تصاویر کے مطابق فیروز خان نے انہیں 7 جولائی 2020 ، 10 مئی 2021 اور 7 اپریل 2022 کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ تشدد کے بعد علیزے کا جناح اسپتال سے میڈیکل بھی کرایا گیا تھا جس کی رپورٹ کے مطابق علیزے کے دونوں بازوؤں اورکمر پر تشدد کے نشانات تھے۔

مذکورہ دستاویزات سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کی بڑی تعداد علیزے سلطان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے سامنے آ رہے ہیں۔

مریم نفیس:

اداکارہ مریم نفیس نے علیزے سلطان سے اظہار ہمدردی کرتے انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کی اور کہا کہ ’مجھے معاف کرنا جب آپ نے اپنا سچ لوگوں کو بتایا تو انہوں نے آپ کی بات کا یقین نہیں کیا، سب جان کر بھی سب خاموش رہے، آپ ان تلخ تجربے سے گزری اس کے لیے معذرت‘

انہوں نے علیزے کو اس مشکل گھڑی میں ثابت قدم رہنے کی دعا بھی دی اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اللہ آپ کے ساتھ ہے‘۔

انہوں نے حال ہی میں گھریلو تشدد کے باعث جان کی بازی ہارنے والی سارہ شاہنواز امیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم کیوں ان خواتین کی موت کے بعد اپنی آواز اُٹھاتے ہیں، کیوں ہم انہیں اس وقت تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جب وہ گھریلو تشدد کے باعث اپنی شادی ختم کر رہی ہوتی ہیں؟‘۔

عثمان خالد بٹ:

اداکار عثمان خالد بٹ نے علیزے سلطان کے ساتھ پیش آنے والے پُرتشدد واقعات پر غصے کا اظہار کیا اور انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے علیزے سلطان کے حق میں دعا کی کہ انہیں جلد انصاف ملے۔

انہوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار گھریلو تشدد کے حوالے سے آرٹیکل کا لنک شیئر کرکے کیا جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ گھریلو تشدد کے خلاف آواز بلند کرنے والی خواتین کو ہمارا معاشرہ کس نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان کے ساتھ کیسا سلوک رواں رکھتا ہے۔

میرب علی:

اُبھرتی ہوئی پاکستانی اداکارہ میرب علی نے بھی علیزے سلطان کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کی کہ ’گھریلو تشدد ناقبل برداشت ہے لوگوں کو اس حوالے سے بات کرنے کی سخت ضرورت ہے‘۔

انہوں نے علیزے اور ان کے بچوں کے لیے دعا کی کہ انہیں انصاف مل جائے۔

منشا پاشا:

ممتاز اداکارہ منشا پاشا نے نا صرف علیزے سلطان کے لیے آواز اُٹھائی بلکہ ساتھی اداکار فیروز خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کی اور کہا کہ ’کوئی وجہ، کوئی دوستی، کوئی آئیڈیلائزیشن گھریلو تشدد کو نظر انداز کرنے کا باعث نہیں بن سکتے‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ اسے فوری روکا جائے، سب کچھ ٹھیک رہے یہ سوچ کر ہم مزید نور مقدم اور سارہ امیر کا انتظار نہیں کرسکتے۔

انہوں نے گھریلو تشدد کے واقعات کے حوالے سے مزید کہا کہ میری اسٹوریز کسی فرد واحد کے لیے نہیں بلکہ مجموعی طور ہیں کہ ہمیں اب اس کے خلاف آواز اُٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس سے بالا تر ہوکر کہ تشدد کرنے والا کون ہے۔

انہوں نے علیزے سلطان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوچ بھی نہیں سکتیں کہ علیزے سلطان کس تجربے سے گزری ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید