• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت کے زیر اہتمام آج چمن اور قلعہ عبداللّٰہ میں تربیتی کنونشن ہوگا

کوئٹہ ( آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہاگیا ہے کہ27اکتوبر کو چمن، قلعہ عبداللہ میں تربیتی کنونشن ہوگا جس سے پارٹی کے صوبائی قیادت خطاب کرےگی۔ کنونشن میں پارٹی کی فعالیت اور دیگر معاملات کو زیر غور لایا جائے گا بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے صوبائی حکومت ہر معاملے میں ناکام ہو چکی ہے بیان میں کہاگیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے صوبہ بھر میں تربیتی کنونشن کا آغاز کردیاگیا 27اکتوبر کو چمن قلعہ عبداللہ میں بہت بڑا تربیتی کنونشن ہوگا جس سے جمعیت علما اسلا م کے صوبائی امیر وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع ،جنرل سیکرٹری سید آغا محمود شاہ سمیت پارٹی کے دیگر قیادت سینئرارکان خطاب کرینگے۔