• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت نے اسلام قبول کرلیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ، ڈانسر اور ریئلٹی ٹیلی ویژن اسٹار راکھی ساونت آج کل بنگلور کی ایک مسلمان کاروباری شخصیت اور ماڈل عادل خان کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔

راکھی ساونت کی کچھ دنوں قبل سوشل میڈیا پرحجاب میں تصاویر وائرل ہونے کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ اسلام قبول کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

جس کے بعد اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی عادل خان سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں اور اس لیے چھوٹے لباس پہننا مکمل طور پر چھوڑ دیں گی کیونکہ اسلام میں اس طرح کے ملبوسات پہننے  کی اجازت نہیں ہے۔

راکھی ساونت کے اس بیان کے بعد ان کے مذہبی عقائد کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔ 

کچھ یوٹیوب چینلز یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ اداکارہ اسلام قبول کر چکی ہیں لیکن ان دعوؤں کی ابھی تک باقاعدہ کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ راکھی ساونت نے اس سے قبل 2000ء کی دہائی کے آغاز میں ہندو مذہب کو چھوڑ کر عیسائیت کو قبول کیا تھا۔

البتہ اداکارہ ثقافتی طور پر سیکولر ہیں اور تمام مذاہب کی رسومات پر عمل کرتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید