• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ، احتجاجی ریلیاں

لاہور(خصوصی نمائندہ) یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے چیئرنگ کراس سے ریلی نکالی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، کشمیر رہنما مشتاق احمد اور ڈی سی لاہور محمد علی نے ریلی کی قیادت کی ۔ میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ریلی کا مقصد کشمیر بلیک ڈے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 سالوں سے بھارت نے کشمیریوں پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور کشمیر کو لاک ڈاون میں قید کر کے دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا ہے ڈی ایس آفس ریلوے سے ریلی نکالی گئی ۔ جس میں کشمیری بھائیوں کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی اور انڈیا کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈی ایس نے کہا کہ کشمیری بھائی اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں 22 کروڑ پاکستانی عوام بھی ان کے ساتھ کھڑی ہےمزید برآں صوبائی وبائی وزیر ریونیو نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا ہے کہ مودی سرکار نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کر کے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں۔
لاہور سے مزید