• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیل میلٹرانڈسٹری کا بحران:فیکٹریاں بند ہونا شروع ہو گئیں

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ اہم صنعتی شعبہ مکمل طور پر تباہ ہو سکتا ہے، جس کے ملکی معیشت پر دور رس اور منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں احمد حسن نے کہا کہ سٹیل میلٹرز بحران میں ہیں جس کی وجہ بجلی کی قیمتیں، خام مال پر ودہولڈنگ ٹیکس، غیر منصفانہ سیلز ٹیکس، غیر رجسٹرڈ فرنسوں کی ٹیکس اور بجلی کی چوری، سریے کی سمگلنگ اور فلائنگ انواسز، شامل ہیں۔ پیداواری لاگت اس حد تک پہنچ گئ ھے کہ اب سٹیل کی پیداوار جاری رکھنا کسی بھی صورت ممکن نہیں رہا۔ بہت سے کارخانے یا تو بند ہو چکے ہیں یا اپنی انتہائی کم صلاحیت پر کام کر رہے ہیں، جس سے ہزاروں محنت کش بے روزگار ہو گئے ہیں۔
لاہور سے مزید