لاہور(خبر نگار)براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی میں 115.75فیصد اضافہ ہوا ہے۔جاری مالی سال کےابتدائی نو مہینوں میں ایف ڈی ائی سے حاصل منافع جات کی بیرون ملک منتقلی کا حجم 1.649 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل 746.3 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے تھے۔ایس بی پی کے مطابق جاری مالی سال میں غیر ملکی نجی سرمایہ کاری بھی 61.7 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 70.8 ملین ڈالر تک بڑھ گئی ۔ رواں مالی سال میں توانائی کے شعبہ سے سب سے زیادہ 327.9 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں۔ فوڈ سیکٹر 291 ملین ڈالرکی منتقلی کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ بینک کا شعبہ 214.2 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ہے ۔