لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور بار ایسوسی ایشن کا چیک کیش ہوگا یا پھر وکلا ء کے ساتھ ہاتھ ہوگیا؟ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور بار ایسوسی ایشن کو گزشتہ روز 5 کروڑ روپے کا جو چیک دیا وہ 14 نومبر کا ہے
سینئر وکلاء نے امکان ظاہر کیا کہ موجودہ پنجاب حکومت اگلے ماہ تک برقرار نہیں رہ سکے گی، اس صورت میں یہ چیک کسی صورت کیش نہیں ہوسکے گا، اگر یہ ہوگیا تو لاہور بار کے وکلاء کو لگایا گیا یہ پہلا سب سے بڑا چونا ہوگا جس کا اعزاز کپتان کو ہی جائیگا۔