کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدھ کو ایڈیلیڈ اوول میں بھارت اور بنگلہ دیش کا میچ ہوگا۔گروپ ٹو میں دونوں ٹیموں کے تین تین میچوں کے بعد چار چار پوائنٹس ہیں۔ دونوں سیمی فائنل کھیلنا چاہتی ہیں۔ جنوبی افریقا پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ ایک او ر میچ نیدر لینڈ اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔ بنگلہ دیش کےکپتان شکیب الحسن نے پریس کانفرنس میںکہا کہ ہم کوئی ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیم نہیں ورلڈکپ جیتنے کا نہیں سوچا۔ اپنے بقیہ دو میچوں میں اچھا کھیلنا چاہتے ہیں، گروپ میں دونوں ٹیمیں ہم سے بہتر ہیں۔بھارت کو ہلانے کی اپنی بہترین کوشش کریں گے، اگر ہم بھارت کے خلاف جیت جاتے ہیں تو یہ ایک اپ سیٹ کہلائے گا۔